کراچی: ایف بی آر کی انکم ٹیکس عمارت میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کے درمیان تنازعہ ختم ہو گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی عمارت میں الیکشن آفس بنانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے گلستان جوہر میں واقع انکم ٹیکس آفس کی عمارت میں پولنگ اسٹیشن بنانے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل انکم ٹیکس آفس نے عمارت پولنگ کے لیے دینے سے انکار کردیا تھا۔ لیکن ڈی سی ایسٹ اور انکم ٹیکس حکام کے درمیان ملاقات کے بعد تنازعہ ختم ہوگیا ہے۔ڈی ایس پی ناصر لودھی کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ہاس کے صرف گرانڈ فلور کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں