عوام بلدیاتی انتخابات میں کراچی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام بنادیں گے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کوفقید المثال کامیابی ملے گی جب کہ مخالفین شکست دیکھ کر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، رہنما متحدہ قومی موومنٹ

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مخالفین شکست دیکھ کر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے عوام کل شہر کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام بنادیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پوری انتخابی مہم میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جب کہ ہم نے بہت کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں فقید المثال کامیابی ملے گی جب کہ مخالفین شکست دیکھ کر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ کل ہی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، پوراکراچی کل ایک آوازہوکراپنی رائے کا اظہار کرنے جارہا ہے اور عوام کل ووٹ کے ذریعے شہر کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں میں مختلف لسانی اکائیاں ہیں تاہم جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں سے متعلق ہماری پالیسی بالکل واضح ہے جب کہ کراچی میں طالبان، القاعدہ اورداعش کی موجودگی کی نشاندہی ہم نے ہی کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ رات 12 بجے ہی انتخابی مہم ختم کردی تھی جب کہ مختلف جگہوں پرہم آزاد امیدواروں کی بہی حمایت کررہے ہیں۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا ہمیں اپنے انتخابی دفاتر پرچھاپوں سے دھچکا لگا اور اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی جب کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ سمیت دیگر اعلی حکام کو بھی اپنی مشکلات سے آگاہ کردیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں