شاہی سید کا پی ٹی آئی،جماعت اسلامی کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سینیٹر شاہی سید نے الیکشن کمیشن سندھ کو تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی طرف سے پوسٹرز، بینرز اور ریلیوں پر بھاری مالی اخراجات پر نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی صوبہ سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے بلدیاتی انتخابی مہم میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی طرف سے انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف الیکشن کمیشن صوبہ سندھ کو خط تحریر کیا ہے۔سینیٹر شاہی سید نے اپنے خط میں الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کی طرف سے پوسٹرز، بینرز اور ریلیوں پر بھاری مالی اخراجات کا نوٹس لیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں