الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم کی30ویں برسی کے موقع ملک بھر میں عقیدت اور احترا م سے منائی گئی

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 30ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی ،برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوا جس میں محترمہ خورشید بیگم کے ایصال کے لئے فاتحہ خوانی وقرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا ،برسی کے اجتماع میں الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم ،سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان ،ڈپٹی کنوینرکہف الواریٰ،شاہد پاشا،اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی ،عارف خان ایڈوکیٹ،عبدالحسیب ،اقبال مقدم ،زرین مجید، سینٹرایگزیکٹیوکونسل کے انچارج وسیم اختر متحدہ بین المسلمین فورم کے اراکین ، ایم کیو ایم کے تنظیمی شعبہ جات علاقائی یونٹ و سیکٹر کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے (مرحو مہ) کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعا کروائی ۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان اور رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے پاپوش نگر قبرستان جاکر قائد تحریک الطاف حسین کی والدہ کی قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں