تحریک انصاف میں بھی شمولیت اختیار کرسکتا ہوں: عامر لیاقت علی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:03

تحریک انصاف میں بھی شمولیت اختیار کرسکتا ہوں: عامر لیاقت علی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) عامر لیاقت علی کا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف میں بھی شمولیت اختیار کرسکتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے ایک پروگرام میں معروف تجزیہ نگار وسیم بادامی کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں معروف مذہبی اسکالر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک انصاف سے کوئی دشمنی ہے۔

(جاری ہے)

وہ تحریک انصاف میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ تاہم اس موقع پر موجود تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے کہ دیا ہے کہ ایسا ہونا مشکل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں