کراچی ،شہر قائد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار رہی
ہفتہ 5 دسمبر 2015 11:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء )کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہوگئے ، کہیں پولنگ کا عملہ نہیں پہنچا،کہیں پولنگ ایجنٹس کا انتظار کیا گیا، کہیں پولنگ بوتھ ہی قائم نہ ہو سکے، کہیں انتخابی سامان ہی غائب ہوگیا۔کراچی میں گورنمنٹ ڈگری کالج لائنز ایریا میں پولنگ ایجنٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔
لیاری یوسی 10گلستان کالونی میں سمیت اکثر پر پولنگ اسٹیشن پر پولنگ شروع نہ ہوسکی۔لیاری یوسی 10 گلستان کالونی پولنگ اسٹیشن 6اور7 کے اندر رینجرز کے جوان بھی تعینات ر ہے۔یوسی 9 بہار کالونی پولنگ اسٹیشن 12 کے ایم سی اسکول میں بھی رینجرز جوان تعینات ہیں۔بلدیہ ٹاوٴن گورنمنٹ گرلزکالج میں قائم 3پولنگ اسٹیشن میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسی 14ایس کے گرامر اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی، پولنگ اسٹیشن پر انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا۔
یوسی15گرومندرکے پولنگ اسٹیشن نیوڈے مونٹیسری میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔پولنگ اسٹیشن کے دروازے تاحال بند رہے۔یوسی 33عزیز آباد، پولنگ ایجٹس کینہ پہنچنے پربیلٹ باکسیز سیل نہیں کیے جاسکے۔ووٹرز کو پولنگ ایجنٹ کا انتظار ہے جبکہ پریزائیڈنگ افسران نے ڈبے سیل کرنے سے انکار کردیا۔ عزیز آباد یوسی33 میں پریذائیڈنگ عملہ مکمل ہونے کے باعث پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔ملیر یوسی 24گورنمنٹ گرلز کالج اور یوسی25 کاپولنگ عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا۔میٹروول یوسی4 پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز اسکول میں پولنگ تاحال شروع نہیں ہوسکی،یوسی43،یوسی 44کیماڑی کے14پولنگ اسٹیشنز میں کسی ایک پر بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔گلستان جوہر بلاک15کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ اسٹاف نہ ہونے کے باعث پولنگ کا آغاز نہیں ہوسکا۔گورنمٹ گرلز سیکنڈری اسکول یونیورسی روڈ پر پولنگ کا آغاز نہیں ہوسکا۔گورنمٹ گرلز سیکنڈری اسکول یونیورسٹی روڈ مپر پولنگ ایجنٹس بھی موجود نہیں۔یوسی 12 بہادر آباد گرلز اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔پولنگ ایجنٹس کے نہ ہونے کے باعث بیل باکسز تاحال سیل نہیں کیے جاسکے۔یوسی 44 فردوس کالونی میں ممتاز گورنمنٹ بوائز اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔ووٹنگ پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند ہونے کے باعث شروع نہ ہوسکی۔پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی ۔یوسی 22 اردو یونیورسٹی میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث بیلٹ باکسز تاحال سیل نہیں کیے جاسکے۔یوسی 22 وفاقی اردو یونیورسٹی ہی میں مردوں کے پولنگ بوتھ پر تالا پڑا تھا جسے توڑ کر پولنگ عملے نے پولنگ بوتھ کے اندر سامان پہنچایا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت