الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:09

کراچی ۔ 5 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے قانون پاکستان کی دفعہ 220 اور 245 کے تحت رینجرز کی تعیناتی کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز کو بلدیاتی انتخابات کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں جس کے ذریعے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا، عوام سے گذارش ہے کہ وہ ایسے عناصر جو انتخابی عمل میں یا امن و امان میں خلل کا باعث ہوں، کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، یا قریبی رینجرز ہیڈ کوارٹر، موبائل یا پیٹرولنگ پارٹی کو دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں