کراچی بلدیاتی انتخابات، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں درجنوں افراد زخمی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے موقع پر کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں درجنوں افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ شمسی سوسائٹی میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کے 5 کارکنان زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی کے علاقے شمسی سوسائٹی میں جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملہ پر جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا۔ دونوں گروپوں کی جانب سے آتشیں اسلحہ کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے 5 کارکن زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ پر پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں