کراچی میں الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار کو ہی پولنگ آفیسر مقرر کردیا

پولیس نے گلستان جوہر کے پولنگ اسٹیشن میں کارروائی کرکے 3 جعلی پولنگ افسران کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء)کراچی میں الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار کو ہی پولنگ آفیسر مقرر کردیا ۔ پولیس نے گلستان جوہر کے ایک پولنگ اسٹیشن میں کارروائی کرکے 3جعلی پولنگ افسران کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق پولیس نے گلستان جوہر یوسی 27میں کڈز یونیورسٹی کے پولنگ اسٹیشن میں کارروائی کرتے ہوئے 3جعلی پولنگ افسران کو گرفتار کرلیا ہے ۔

گرفتار کیے گئے افراد میں ایک آزاد امیدوار ساجد علی بھی شامل ہے جس کو پولنگ آفیسر کڈز جونیئر یونیورسٹی مقرر کیا گیا تھا ۔متعلقہ ریٹرننگ افسر نے اس کے علاوہ سید محمد باقر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر اور محمد مہدی نامی شخص کو پولنگ آفیسر مقرر کیا تھا ۔گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں