ایم کیو ایم(حقیقی) نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا،مجھے اور فاروق ستار کو گالیاں دیں،کئی علاقوں میں رینجرز موجود ہی نہیں ،لانڈھی میں الیکشن کالعدم قرار دے کر فوج کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں

متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے لانڈھی میں الیکشن کالعدم قرار دے کر فوج کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم(حقیقی) نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا،مجھے اور فاروق ستار کو گالیاں دیں،کئی علاقوں میں رینجرز موجود ہی نہیں ،لانڈھی میں الیکشن کالعدم قرار دے کر فوج کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

نسرین جلیل نے کہا کہ لانڈھی میں رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا جبکہ دیگر علاقوں میں رینجرز موجود ہی نہیں ہے، حقیقی والوں نے ہمارے کارکنوں کے سر کھول دیئے، مجھے اور فاروق ستار کو گالیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں متحدہ الیکشن میں حصہ نہ لیتی تو بھی حقیقی کو ووٹ نہ ملتے، دھاندلی روکنے کیلئے ہمارے لوگ لانڈھی میں موجود ہیں۔سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا ہے آج کے لانڈھی کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے،شک و شبہات کو دور کرنے کیلئے فوج کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہرفوج کاتعینات ہونا ہی کافی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں