انتظامیہ کی مدد سے لانڈھی میں دھاندلی کی گئی، رہنما ایم کیو ایم فا روق ستار کی لانڈھی میں صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی سپورٹ سے لانڈھی میں دھاندلی کی گئی، متحدہ کے پولنگ ایجنٹس پر تشدد کرکے ان کو پولنگ اسٹیشنزسے باہر نکال دیا گیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے لانڈھی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی کارکنان نے علاقے کے درجنوں پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرکے عملے کو یرغمال بنالیا ہے،ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا جارہا ہے، 20 سے زائد ایجنٹ شدید زخمی حالت میں لائے گئے، یہ سب کچھ سیکیورٹی اداروں کی ناک کے نیچے ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو تحفظ فراہم کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹس لے کر پولنگ رکوائے، پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، لانڈھی کی طرح ملیر، شاہ فیصل، کورنگی میں بھی الیکشن ہائی جیک کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صبح سے ڈی جی رینجرز سے رابطہ کررہے ہیں، کہا گیا کہ ہم آرہے ہیں، مگر صورتحال آپ کے سامنے ہے، ہم پر امن احتجاج کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر کراچی نوید مختار سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں