الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیاجسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق دو دیگر عام شہریوں کو بھی الیکشن ڈیوٹی دینے پر گرفتار کرلیا گیاہے،ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کا مزید کہنا ہے کہ تینوں کو ریٹرننگ افسر نے الیکشن کی ذمے داریاں سونپی تھیں جو خلاف قانون ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار سمیت تینوں ملزمان کو گلستان جوہر کی یوسی 27 سے گرفتار کیا گیا ہے،ایک اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر رکشہ ڈرائیور بھی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں