کراچی میں بلدیاتی انتخابات پرامن طریقے سے منعقد ہوئے ،آئی جی سندھ

ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات پرامن طریقے سے منعقد ہوئے ،تاہم لانڈھی میں صورتحال معمولی خراب ہوئی تھی قانون نافذکرنے والے اداروں نے اس پر فوری قابو پالیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لانڈھی میں پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہترین انتظامات کئے گئے جس کی وجہ سے شہر بھر میں کوئی بھی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیاجس کا کریڈیٹ پولیس ،رینجرز اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لانڈھی میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔انتظامات بہتر ہونے کی وجہ سے صورتحال کو کشید ہ ہونے سے بچالیا۔انہوں نے کہا کہ جتنے پر امن انتخابات آج ہورہے ماضی میں کبھی کراچی میں اتنے پرامن انتخابات منعقد نہیں ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں