آفاق احمدکا بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی انتظامات پر عدم اطمینا ن کا اظہار

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی انتظامات پر عدم اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے تھے جس کے باوجود رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی نفری موثر طریقے سے تعینات نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

لانڈھی چراغ ہوٹل کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفا ق احمد کا کہنا تھاکہ پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی متحدہ قومی موومنٹ کے غنڈوں نے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کے ہراساں کرنا شروع کردیا تھا جس کی متعدد بار قانون نافذکرنے والے اداروں کی شکایت کی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔

آج تبدیلی کا دن ہے ۔بھتہ خوروں اور مافیا کو شکست دینے کے لئے عوام باہر نکلیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں