کراچی اسٹا ک ما ر کیٹ گز شتہ ہفتے کا روبا ر ی اتا ر چڑھاؤ کے بعد مندی کی زد میں ر ہی

کے ایس ای 100انڈ یکس 32700پوا ئنٹس کی سطح پر بند ہوا ما ر کیٹ میں سر ما یہ کاروں کے 69ارب سے زائد رو پے ڈو ب گئے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ گز شتہ ہفتے کا روبا ر ی اتا ر چڑھاؤ کے بعد مندی کی زد میں ر ہی، کے ایس ای 100انڈ یکس 32900پوا ئنٹس سے گھٹ کر32700پوا ئنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مندی کے سبب ما ر کیٹ میں سر ما یہ کاروں کے 69ارب سے زائد رو پے ڈو ب گئے ۔گز شتہ ہفتے کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ کا رو با ر کے پہلے دن ہی شد ید مندی کا شکا ر ہو گئی اور مندی کا اثردو سرے دن بھی غا لب ر ہا جس کے با عث صر ف دو نو ں میں انڈ یکس 1250.91پوا ئنٹس کم ہو گیا اور سر ما یہ کاروں کے 222ارب سے زا ئد رو پے ڈو ب گئے اس طر ح ما ر کیٹ میں مسلسل دس سیشن تک مندی کے با دل چھا ئے رہنے کے بعد بدھ کے روز مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،سر ما یہ کا روں اور ما لیا تی ادا روں کی منا فع بخش شعبوں میں سر ما یہ کا ری اور مستقبل کے سو دے کا حجم بڑ ھنے سے مقا می اور غیر ملکی سر مایہ کا روں کا اعتما د دو با رہ بحال ہواور بدھ سے جمعہ تک ما ر کیٹ میں تیزی کا ر حجان غا لب ر ہا اس مدت میں انڈ یکس نے 998.55پوا ئنٹس ر یکو ر کئے لیکن مندی کے دن طویل ہونے کی وجہ سے گذشتہ ہفتے بھی انڈ یکس منفی زون میں بند ہو ا ۔

(جاری ہے)

کرا چی اسٹاک ما ر کیٹ کی ہفتہ وار ر پورٹ کے مطا بق پیر تا جمعہ کے دو ران کے ایس ای 100انڈ یکس میں 252.36پوا ئنٹس کی کمی وا قع ہو ئی اور انڈ یکس 32900اور 32800پوا ئنٹس کی 2با لا ئی حد سے نیچے گر گیا اس طرح کا رو با ر ی ہفتے کے اختتا م پر کے ایس ای 100انڈ یکس 32960.27پوا ئنٹس سے گھٹ کر 32707.91پوا ئنٹس پر بند ہوا اسی طرح 205.52پوا ئنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈ یکس 19200.06پوا ئنٹس اور کے ایس ای آل شےئر ز انڈ یکس 23098.44پوا ئنٹس سے کم ہو کر 22866.45پوا ئنٹس پر بند ہوا ۔

مندی کے سبب ما ر کیٹ کے سر ما ئے میں 69ارب9کروڑ 32لاکھ21ہزار143رو پے کی کمی ر یکا رڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ما ر کیٹ کا مجمو عی سر ما یہ 69کھرب91ارب43کروڑ49لاکھ29ہزار27رو پے سے کم ہو کر 69کھرب22ارب34کروڑ17لاکھ7ہزار884رو پے ہو گیا ۔گز شتہ ہفتے ما ر کیٹ میں 3دن تیز ی اور 2دن مندی کا ر حجان ر ہا ۔اس دوران ز یا دہ سے ز یادہ کا رو باری لین دین 19کروڑ15لاکھ33ہزارحصص ر ہا اور ٹر یڈ نگ و یلیو 9ارب رو پے ر یکا رڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم 11کروڑ98لاکھ95ہزارحصص کے سو دے ہو ئے اور ٹر یڈ نگ و یلیو 7ارب رو پے تک محدود د یکھا گیا ۔

کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ میں گز شتہ ہفتے مجمو عی طو رپر 1722کمپنیوں کا کا رو بار ہوا جس میں سے 730کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضا فہ، 913میں کمی اور 79کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام ر ہا ۔کا رو بار کے لحا ظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،ٹی آ ر جی پاک لمیٹڈ ،سلک بینک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون،جہا نگیر صدیق کمپنی ،پیس پاک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،با ئیکو پیٹرو لیم،سوئی نا درن گیس ،سو ئی سدرن گیس اور امر یلی اسٹیل سر فہر ست ر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں