عوام نے دہشت اور خوف کے سائے میں ووٹ کاسٹ کیے‘ جیت کیلئے لوگوں کو گھروں سے ڈرا دھمکاکر پولنگ بوتھ تک لے جایا گیا‘پریذائیڈنگ اور ریٹرنگ افسران نے حکمرانوں کی مرضی کا رزلٹ حاصل کرنے کے لیے جعلی ووٹنگ کرائی، ووٹنگ کا عمل کراچی کے شہریوں کے لیے تبدیلی کی بجائے اذیت کا باعث بنتا جارہاہے
مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ کا بیان
ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کراچی میں تبدیلی لانے کے لیے لوگوں کے دلوں سے ابھی تک خوف وہراس نہیں نکل سکا ہے ،جگہ جگہ پریزائڈنگ افسران اور ریٹرنگ افسران نے حکمرانوں کی مرضی کا رزلٹ نکالنے کے لیے جعلی ووٹنگ کرائی ،عوام کو ووٹ ڈالنے میں شدید مزاحمت کا سامنا رہا ہے جو لوگ گھروں میں تھے انہیں ڈرا دھمکاکر پولنگ بوتھ تک لیجانے کی اطلاعات دیکھنے کو ملی، بدانتظامی پر مشتعمل انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائدہوتی ہے جس کے بڑے بڑے دعوؤں کے باجود ٹھپے لگنے اور سرعام بیلٹ باکس کھلنے کے واقعات قوم نے دیکھے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی ووٹنگ کاعمل جاری رہاجس کے لیے جعلی پریزائڈنگ افسران کی خدمات کو حاصل کیا گیا۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نے بارہا بار کہا کہ موجودہ بلدیاتی انتخابات میں اختیار سے لیکر اپنے نمائندوں کو چننے تک تمام تر اختیارات وفاقی اور صوبائی حکومت کو حاصل ہونگے۔
گھروں میں جاکر عوام کو ڈرایا گیا اور یہ کہا گیا کہ وہ ووٹ صرف ہمیں کاسٹ کریں ہمیں پتہ چلا کہ ووٹ آپ نے کسی اور کو دیا ہے تو ہم سے برا کوئی نہیں ہوگا ،یہ وجہ ہے ووٹنگ کا عمل کراچی کے شہریوں کے لیے تبدیلی کی بجائے اذیت کا باعث بنتا جارہاہے۔ بلدیاتی انتخابات میں بیروکریسی کی من مانیوں پر مشتعمل نئے بلدیاتی انتخابات کے خلاف عوام کو اپنے اندرسے خوف کو دورکرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ناظمین کے اختیارات بہت زیادہ تھے نچلی سطح پر اختیارات دیکر ہم نئی روایت کو جنم دیا تھاجس کی وجہ سے عوام آدمی کے گھروں کی دہلیز پر مسائل حل ہوئے ، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ خود کرسکے ،عوام جب مہنگائی اور لاقانونیت پر رونا دھونا کرتی ہے تو اس وقت اس کو یہ احساس بھی ہونا چاہیے کہ وہ اپنے لیے جو نمائندے چنتے ہیں وہ ہی لوگ ان کاخون چوسنے والے ہیں ،کیونکہ یہ تمام لوگ ان ہی مسلط کردہ ہیں عوام اگر ان لوگوں کا بائیکاٹ کردیں تو حالات خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہوجائینگے ۔انہوں نیھ مزید کہا کہ اس بار کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں چور مچائے شور کی سیاست بھی دیکھنے کو ملی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم
ویسٹ انڈیز ویمنزٹیم نے پاکستان ویمنزٹیم کو پہلا ون ڈے کرکٹ میچ جیتنے کے لئے 270 رنز کا ہدف دے دیا
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
رینجرزسندھ نے کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کوگرفتار کر لیا
ج*جامعہ کراچی ملازمین و اساتذہ کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر احتجاج
،غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں،بلال ..
ح*گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
ح*پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا
ھ*آکسفورڈ یونیورسٹی کے زریعے ٹیچر ٹرینر پروگرام شروع کئے جائیں گے،چیف سیکریٹری سندھ
پ*جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کرے گی، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
محکمہ ایجوکیشن کا سینئرکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
سندھ ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم
-
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، بلال یاسین کا حالات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
-
جیکب آباد، 30 سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
-
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، سپیکرقومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
-
سپریم کورٹ و ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب
-
محسن نقوی کا غیرموثراورزائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری شدہ موبائل سمزکو بند کرنے کا حکم