خالد شمیم اور معظم علی خان کی ملاقات 2002 ء میں ہوئی تھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے لیے کوڈ ورڈ کیک کاٹنا استعمال کیا گیا، تفتیشی رپورٹ
ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مبینہ سہولت کار معظم علی خان کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق خالد شمیم اور معظم علی خان کی ملاقات 2002 ء میں ہوئی تھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے لیے کوڈ ورڈ کیک کاٹنا استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیز آباد سے گرفتار ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ سہولت کار معظم علی خان کی تفتیشی رپورٹ میڈیا کوموصول ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق معظم علی خان سے خالد شمیم کی ملاقات 2002 میں ایک مبینہ ٹارگٹ کلر ارشد عرف چھوٹا نے کروائی تھی خالد شمیم کو معظم سے بطور مزدور ملوایا گیا تھا جس کے بعد خالد شمیم نے معظم علی خان کے پاس نوکری شروع کر دی تھی۔(جاری ہے)
تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خالد شمیم اپنی عرفیت فواد سے پہچانا جاتا تھا جبکہ اس نے معظم علی خان کے سامنے خود کو ایک سیاسی جماعت کا پارٹی آرگنائزر بتایا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے لیئے لفظ کیک کاٹنا استعمال کیا گیا واردات کے مرکزی کردار محسن علی سید کو جنوری 2010 میں اور کاشف کو مارچ 2010 میں لندن بھیجا گیا،،تفتیشی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ محسن علی سید نے ڈاکٹر عمران فاروق کو اکیلے ہی قتل کرنے کی اجازت مانگی جو اسے نہیں دی گئی۔تفتیشی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خالد شمیم ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے والے دونوں ملزموں کو پہنچانے پہلے سری لنکا گیا جہاں سے اس نے ان دونوں مبینہ قاتلوں کو پاکستان روانہ کیا اور خود کسی دوسری پرواز سے پاکستان آیا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار