کراچی ،بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پر امن پولنگ یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

4 ہزار 141 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 2 ہزار 116 حساس اور ایک ہزار 791 کوانتہائی حساس قراردیا گیا تھا ،سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پر امن پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے کراچی کے 4 ہزار 141 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 2 ہزار 116 کو حساس اور ایک ہزار 791 کوانتہائی حساس قراردیا تھا جن پرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے پولیس، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جس کے تحت پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی حساس مقامات پراپنے فرائض سرانجام دیئے۔ ضلع ملیرمیں 170 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 222 حساس ترین ، ضلع غربی میں حساس پولنگ اسٹیشن 396 اور 497 حساس ترین ، ضلع وسطی میں 859 پولنگ اسٹیشن حساس اور 198 انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے، ضلع جنوبی میں 97 حساس اور 279 حساس ترین پولنگ اسٹیشن تھے ، ضلعی شرقی میں 288 حساس اور 321 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ ضلعی شرقی میں 288 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 321 کو انتہائی حساس جب کہ ضلع کورنگی میں 274 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں