ہوسکتا ہے کل ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلوں: ڈاکٹر عامر لیاقت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:35

ہوسکتا ہے کل ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلوں: ڈاکٹر عامر لیاقت

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کل ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلوں۔ تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کراچی سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کو واضح برتری حاصل ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ اس تمام صورتحال میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کل ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلوں۔ ممکن ہے کہ کل ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں