محمدعامر کے قومی سکواڈ میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں،شاہد آفریدی

عامر اب سدھر چکا اور بی پی ایل کے دوران بھی اچھے رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے،گفتگو

اتوار 6 دسمبر 2015 14:06

محمدعامر کے قومی سکواڈ میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں،شاہد آفریدی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) قومی ٹونٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ محمد عامر کو قومی سکواڈ میں شامل کئے جانے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ،عامر اب سدھر چکا اور بی پی ایل کے دوران بھی اچھے رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان ، کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹرہارون رشید پہلے ہی پیسر کو گرین سگنل دے چکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں ایک اعلیٰ بورڈ آفیشل نے پریمیئر لیگ کیلئے بنگلہ دیش میں موجود قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی سے فون پر گفتگو کی اور انھیں بتایا گیا کہ بورڈ محمد عامر کو ٹیم میں واپس لینا چاہتا ہے جس پر شاہد آفریدی نے واضح کر دیا کہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہ ہو گا، عامر اب سدھر چکا اور بی پی ایل کے دوران بھی اچھے رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ عامر نے مصباح الحق سے بھی بنگلہ دیش میں ہی ملاقات کی اور بظاہر انھیں بھی پیسر کی ٹیم میں واپسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی محمد عامر کو آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈٹوئنٹی 20میں بطور اہم ہتھیار استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔حالیہ کچھ عرصے میں فاسٹ بولرز کی مایوس کن کارکردگی نے سلیکٹرز کو مجبور کیا کہ وہ عامر کو واپس لانے کا سوچیں، اگر بھارت سے سیریز ہوئی تو وہ یقینی طور پر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

بصورت دیگر آئندہ برس کے اوائل میں نیوزی لینڈ ٹور پر لے جا کر میگا ایونٹ سے قبل ٹیم میں ایڈجسٹ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔انھیں ساتھیوں کیلیے قابل قبول بنانے کا کام بورڈ نے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کو سونپا ہے جو پلیئرز کی بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں