پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے ملک خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگا گور نر سٹیٹ بینک

گوادر میں چین کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا انٹرویو

اتوار 6 دسمبر 2015 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) سٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرانے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے ملک خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبہ سے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوگی اورچین کو راہداری منصوبہ کے تحت پاکستان کے گوادر کی بندر گاہ تک آسان رسائی دستیاب ہوگی اور چین کی تیار کردہ مصنوعات با آسانی دنیا بھر کے ممالک کو برآمد کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں چین کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا جس کے ملکی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں