کراچی ، پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشوں کا مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنے پر علاقہ مکینوں پرتشدد

پیر 7 دسمبر 2015 11:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشوں کی جانب سے مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنے پر علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ اس وقت علاقہ مکینوں کا مظاہرہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کی کرنال کالونی کے رہائشیوں پر منشیات فروش مافیا نے دھاوا بولا اور گھروں پر فائرنگ بھی کی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں نے مخالف امیدوار کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک کو بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں