انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کا ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت سننے سے انکار

پیر 7 دسمبر 2015 13:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جسٹس نعمت الله پھلپوٹو نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا جس پر دونوں درخواستیں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کو ڈاکٹر عاصم کی طرف سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی تاہم پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جسٹس نعمت الله پھلپوٹو نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس پر ڈاکٹر عاصم کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت دائر کردی۔ فاضل جج ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست سننے سے بھی انکار کرچکے ہیں دونوں درخواستیں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں