محکمہ داخلہ سندھ نے ملٹری پولیس کے جوانوں کی شہادت کے بعد مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی

پیر 7 دسمبر 2015 13:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) محکمہ داخلہ سندھ نے ملٹری پولیس کے جوانوں کی شہادت کے بعد مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی‘ کالعدم جماعتوں کے 28دہشت گردوں کے سر کی نئی قیمت مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق اہم ترین دہشت گرد عطاء الرحمن عرف نعیم بخاری کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کی گئی‘ کالعدم جماعت کے دہشت گرد ارشاد الله عرف نیاز کے سر کی قیمت 75لاکھ روپے‘ ارشد عرف دالو اور صابر عرف منا ببلو کے سر کی قیمت پچاس‘ پچاس لاکھ روپے جبکہ فاروق بھٹی کے سر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں