ملک کا امن و امان تباہ کرنے والوں سے بھرپور طریقے سے نمٹیں گے، پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہیں،پاک فضائیہ دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے ،قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے،جے ایف 17طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت قابل فخر ہے

پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کاتقریب سے خطاب

پیر 7 دسمبر 2015 14:41

ملک کا امن و امان تباہ کرنے والوں سے بھرپور طریقے سے نمٹیں گے، پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہیں،پاک فضائیہ دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے ،قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے،جے ایف 17طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت قابل فخر ہے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی07دسمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک کا امن و امان تباہ کرنے والوں سے بھرپور طریقے سے نمٹیں گے، پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہیں،پاک فضائیہ دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے ،قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے،جے ایف 17طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت قابل فخر ہے۔

وہ پیر کوسونمیانی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کی مشقوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ اندورنی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے ، فائر پاور اپنی نوعیت کی منفرد مشقیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ضرب عضب میں موٴثر کردار ادا کر رہی ہے، پاک فضائیہ دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اورقوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارے کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت قابل فخر ہے،جے ایف 17طیاروں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے اور پاک فضائیہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف کی سونمیانی فائرنگ رینج مشقوں میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں