مریم کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، مریم مختیار پر پاکستانی قوم کو فخر ہے

وزیراعظم نواز شریف کا پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی قربانی کو خراج عقیدت

پیر 7 دسمبر 2015 15:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، مریم مختیار پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فضائیہ کی مشقوں کے معائنہ کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کی شہید ہونے والی پائلٹ مریم مختیار کی والدہ نے ملاقات کی۔وزیراعظم نواز شریف نے مریم مختیار کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، مریم مختیار پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں