کراچی میں مستقل امن کیلئے وزیراعظم کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں،اسلم ابڑو

مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی ترقی اورتحفظ کی ضامن ہے ،سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ

پیر 7 دسمبر 2015 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء ) مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی ترقی اورتحفظ کی ضامن ہے ،بلدیاتی الیکشن میں کراچی اورخصوصالیاری سے مسلم لیگ ن کے 20سے زائدکونسلرزاورچیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین کے امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوگیاکہ کراچی میں مستقل امن کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی دن رات محنت اورکاوشیں رنگ لارہی ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماؤں نے میڈیاہاؤ س کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ وفاق نے سیکورٹی اداروں کی کاوشوں سے شہرقائدمیں ورثے میں ملی ہوئی ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری ،لاء اینڈآرڈرکی صورتحال پربڑی حد تک قابوپالیاہے ،شہرقائدکے لوگوں نے ’’شیر‘‘کے نشان پرمہرثبت کرکے ثابت کردیاکہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک اورعوام دونوں خوشحال ہوں گے ،پارٹی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی پرعوام سے اظہارتشکرکیا،اسلم ابڑونے کہاکہ وفاق نے سیکورٹی اداروں کی کاوشوں سے شہرقائدمیں ورثے میں ملی ہوئی ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری ،لاء اینڈآرڈرکی صورتحال پربڑی حد تک قابوپالیاہے ،شہرقائدکے لوگوں نے ’’شیر‘‘کے نشان پرمہرثبت کرکے ثابت کردیاکہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک اورعوام دونوں خوشحال ہوں گے ،ملک میں اربوں روپے ڈالرکی سرمایہ کاری ہورہی ہے اس سے جہاں ملک میں ترقی ہوگی وہاں روزگارکے وسیع مواقع بھی میسرآئیں گے،انہوں نے کہاکہ انشاء اﷲ قوم کے تعاون سے مسلم لیگ ن کی حکومت تمام مسائل پرقابوپالے گی،آخرمیں پارٹی رہنماؤں نے تیسرے مرحلہ میں کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں شہریوں اورخصوصالیاری کے عوام کامسلم لیگ ن کے امیدواروں پراعتمادکرنے پر تہہ دل سے شکریہ اداکیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں