فارن ایکسچینج ریٹس: اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ 0.6847 مقرر

پیر 7 دسمبر 2015 19:34

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع (انٹرسٹ) کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ (لائبر) 0.6847 مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹ بلیٹن کے مطابق فارن کرنسی پر فارورڈ کورنگ کی تبدیلی کے لئے یو ایس ڈالر 105.3732، پاؤنڈ اسٹرلنگ 159.3981، یورو 114.7409 اور جاپانی ین 0.8584 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے ان ویلیوز کے حصول کے لئے تاریخ 9 دسمبر 2015ء مقرر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں