گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

آپ کی ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے ایک دفتر پر بھی چھاپہ مارا،وزیر اعلیٰ سندھ کا چوہدی نثار سے شکوہ

پیر 7 دسمبر 2015 20:45

گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امن و امان پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے اور شہر قائد میں امن وامان کی مکمل بحالی تک بلاامتیازجاری رہے گا،سیکیورٹی صورتحال میں بہتری بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے،اس عمل کی واپسی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرچی میں جاری آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ تک بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہر بار رینجر اختیارات کی توسیع میں تاخیر کرتی ہے،ا یک سال سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد اندرون سندھ میں بھی موجود ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے شکوہ کہا کہ آپ کی ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا۔

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امن و امان پر دوٹوک موقف اپناتے ہو ئے کہا کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے اور بلاامتیازجاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے باعث کراچی کی سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی،سیکیورٹی صورتحال میں بہتری بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے،اس عمل کی واپسی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،آپریشن دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ہے،آپریشن دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف ہے،کامیاب آپریشن کے لئے وفاق اورصوبائی حکومتوں میں مزید تعاون ہونا چاہیے۔

اجلاس میں چودھری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ قائم کی شاہ میں نوک جھونک ہوتی رہی۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرچی میں جاری آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ تک بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ رینجرز اختیارات ختم ہونے سے قبل ہی آپ سے رابطہ کیا، لیکن سندھ حکومت ہر بار رینجر اختیارات کی توسیع میں تاخیر کرتی ہے،ا یک سال سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد اندرون سندھ میں بھی موجود ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے شکوہ کہا کہ آپ کی ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران اہم فائلیں اٹھائی گئیں جس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ سی ایم صاحب! چھاپہ ایک اہم مقصد کے لئے مارا گیا،چھاپے سے متعلق آپ کو پہلے بھی بتاچکا ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں