کراچی میں پولیس و رینجرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے، شرپسندوں کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنا ہوگا ، وزیر اعظم

پیر 7 دسمبر 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن 27 ماہ سے جاری ہے،آپریشن کو اس حوالے سے بھی جانچنا ہو گا کہ کون کون سے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکے۔ پولیس اور رینجرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،شرپسندوں کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صرف گرفتاریاں، مقدمات اور سزاؤں سے ہی کراچی آپریشن کو جانچا نہیں جانا چاہیے۔

بلکہ ہمیں ان اہداف پر بھی نظر رکھنی چاہیے جو ابھی پورے نہیں ہوئے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن سے پہلے امن و امان کی حالت بہت خراب تھی، یہ آپریشن سات آٹھ سال پہلے شروع ہو جانا چاہیے تھا۔انھوں نے کہا کہ غیر ملکی تاجر پہلے کراچی آنے سے گریز کرتے تھے لیکن یہاں حالات بہتر ہونے کے بعد اب وہ بھی کراچی آ رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں