کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، آصف زرداری

طاقت کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے الجھتے ہیں ،امن کیلئے جمہوری عمل کوآگے بڑھنا چاہیے،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی

پیر 7 دسمبر 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ طاقت کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ الجھتے ہیں ۔امن کیلئے جمہوری عمل کوآگے بڑھنا چاہیے۔ایک خصوصی انٹرویومیں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے مزید الجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسائل کا سیاسی حل ہی کارگر ہوتا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے جمہوری عمل کو آگے بڑھنا چاہئے۔ سابق صدر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسئلہ پر پیپلز پارٹی کی دو حکومتوں کا خاتمہ ایک بہانہ تھا۔ اس وقت کے پاورز بروکرز نے پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کرنے کے لئے شہر قائد کے مسائل کو استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں