وز یر اعظم کی ر ینجرز سے متعلق وا ضح پا لیسی، سندھ حکومت نے ر ینجرز کی مد ت میں چار ما ہ تو سیع کا یقین دلا دیا

پیر 7 دسمبر 2015 21:21

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) وز یر اعظم نواز شریف کی ر ینجرز سے متعلق وا ضح پا لیسی اور ارادوں کے بعد حکومت سندھ نے ر ینجرز کی مد ت میں چار ما ہ تو سیع کا یقین د لا یا ہے ذرائع نے بتا یا ہے کہ پیرکے روز گور نر ہا ؤس میں ایپکس کمیٹی کا اجلا س وز یر اعظم نواز شر یف کی صدارت میں ہوا جس میں گو ر نر سندھ ،وز یر اعلی سندھ،و فاقی وز یر داخلہ ،آ ر می چیف،کو کما نڈ رسندھ، ڈی جی ر ینجرز ،آ ئی جی سندھ پو لیس ،چیف سیکر یٹری سندھ، ہو م سیکریٹری سندھ اور د یگر حکام نے شر کت کی اجلاس میں وز یر اعلی نے ر ینجرز کے بارے میں شکا یا ت کی کہ وہ اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کررہی ہے وزیر اعظم نے کراچی آپریشن کے لیے 20 ارب روپے دینے تھے جو تحال نہیں دیے جاسکیں ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے 20نئی بکتر بند گاڑیوں کا بھی مطالبہ کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جلد ہی 200 نئے سرکاری وکیل بھرتی کیے جائیں گے انسداد دہشتگردی کی 30 نئی عدالتیں قائم کی جائیں گی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ خوامخواہ سرکاری وکلاء کو ملازمت دے کر برطرف کیا گیا ہے اس لیے اب ملزمان کو سزائیں نہیں مل رہی ہیں جس پر وزیر اعظم نوازشریف نے واضح ہدایت کی کہ سرکاری وکلاء کی بھرتی کیے جائیں تاکہ ملزمان کو سزائیں دی جاسکیں، اجلاس میں وزیر اعظم کو یقین دہانی کردای کہ جلد ہی نئی بکتر گاڑیاں اور آپریشن کی رقم حکومت سندھ کو مل جائیگی اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے آگاہ کیا کہ رینجرز اہلکاروں اور ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تو اپیکس کمیٹی نے اس کوشش کی تعریف کی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں