حلیم عادل شیخ مسلم لیگ (ق) سندھ کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ، چودھری شجاعت حسین کو تحریری استعفیٰ بھجوادیا گیا

پارٹی قیادت سے نہ ہی کوئی شکایت ہے اورنہ ہی کوئی ذائی اختلافات ہیں، ناگزیر سیاسی جوہات پر پارٹی سے استعفیٰ دے رہاہوں،حلیم عادل شیخ

پیر 7 دسمبر 2015 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ پارٹی کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کو تحریری طور پر بھجوادیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان کو پارٹی قیادت سے نہ ہی کوئی شکایت ہے او نہ ہی ان کے کوئی ذاتی اختلاف ہیں۔

میں کچھ سیاسی ناگزیر وجوہات پر پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام تر نا مسائد حالات میں پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار اد ا کیا ہے ،ہم اپنے آئندہ کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں میں نے دوران صدارت اور اس سے قبل جنرل سیکرٹری کے عہدے پر رہتے ہوئے سندھ بھر کے بھرپور دورے کئیے اور پارٹی کی مقبولیت کے لیے سندھ کے چپے چپے پر جاکر عوام کی خدمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

میرے سیاسی رفیقوں ،دوستوں اور سپوٹرز کی خواہش ہے کہ بھرپورعوامی سیاست کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ میرا چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویزلہیٰ کے ساتھ سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے اس استعفٰی سے ہمارے چودھری برادران سے تعلق میں فرق نہیں آئے گا۔ وہ پارٹی قیادت کو گذشتہ ایک سال سے اپنے تحفظات سے آگاہ کررہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ استعفے کی تفصیلات کا زکر انہوں نے چودھری شجاعت حسین کو بھیجے گئے خط میں کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں