کراچی، مسلم آباد میں فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

منگل 8 دسمبر 2015 12:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے مسلم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ مسلم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عرس کے نام سے کر لی گئی ۔ مقتول نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ تھا اور سابق وفاقی وزیر حفیظ پیرزادہ کے بنگلے پر تعینات تھا۔

(جاری ہے)

تاہم واقعے کے بارے میں مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔ سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم داود اور رستم اسٹریٹ کرائم اور قتل کی واردات میں ملوث ہیں۔ بلدیہ ٹاون عابد آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گرنیڈ پستول برآمد کر لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں