کراچی : رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ، پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کر وادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 12:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق قرارداد پی ٹی آئی نے جمع کروائی. جس کامتن تھا کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کی جائے. قرارداد میں کہا گیا کہ رینجرز نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ زیر التوا ہے جس کے باعث تاحال اس پر سندھ حکومت کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں