سندھ ہائی کورٹ ‘ ڈاکٹر عاصم کی رینجرز اور نیب کو حوالگی کیخلاف درخواست پر ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور نیب کو نوٹس

منگل 8 دسمبر 2015 14:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی رینجرز اور نیب کو حوالگی کے خلاف درخواست پر ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور نیب کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی درخواست کی سماعت کی۔ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کے بیٹے کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں، انہیں دوبارہ رینجرز یا نیب کے حوالے نہ کیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دسمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں