کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا

منگل 8 دسمبر 2015 14:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے کمی کا اطلاق اس ماہ کے بجلی کے بلوں میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کے الیکٹرک کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتاای گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 2.08 روپے فی یونٹ کمی کی جائے گی کمی کا اطلاق دسمبر کے بلوں سے کیا جا رہا ہے بجلی کی قیمت میں کمی فیول سرچارج ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی اگست اور ستمبر کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں