رینجرز کے اختیارات بڑھانے کے حق میں تحریک انصاف کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 دسمبر 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ، رکن اسمبلی خرم شیر زماں نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مخالفت کرنے والے سندھ کے عوام سے سنجیدہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زماں نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرار داد جمع کرا دی ۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کی جائے۔رینجرز نے کراچی میں امن قائم کرنے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ رینجرز کو بھتہ خوری، کرپشن ، دہشت گردی، ٹارگٹ کلر اور لینڈ مافیا جیسے عناصر سے نپٹنے کے لئے اختیارات میں توسیع کی جائے ۔جبکہ شہریوں کی خواہش بھی یہی ہے کہ رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں