رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے مخالف نہیں لیکن اسمبلی سے منظوری لازمی ہے ،نثار احمد کھوڑو
منگل 8 دسمبر 2015 17:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیرتعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے مخالف نہیں ہیں تاہم آئینی طور پر رینجرز کی موجودگی اور انکے اختیارات میں توسیع کی اسمبلی سے منظوری لازمی ہے اور متعدد دنوں سے اسمبلی کا اجلاس بھی نہیں ہواہے جس وجہ سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا ایشو برقرار ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے تاحال رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمر ی پر بھی دستخط نہیں ہوئے ہیں اس لیے 10دسمبر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جارہاہے اور دو دنوں میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ اسمبلی کی منظوری سے حل ہوجائیگا۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منگل کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں سیمینار کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ اسمبلی رینجرز کے اختیارات کے متعلق اظہار خیال کرسکتی ہے جس کے بعد صورتحال واضع ہوجائیگی۔انھوں نے کہاکہ سندھ میں امن وامان عزیز ہے اور عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنا چاہتے ہیں اس لیے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گااور رینجرز کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیئے ہی پولیس کی مدد کے لیئے رینجرز کو طلب کرنے کے درخواست کی گئی تھی اور آپریشن کی وجہ سے ہی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ،بھتہ خوری،اغوابرائے تاوان اور ٹارگیٹ کلنگ کا خاتمہ آیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی پرامن نمونے سے ہوا اسلیئے پولیس اور رینجرز کا قیام امن کے لیئے کردار قابل تعریف ہے ۔انھوں نے کہا کہ ماضی کی آمرانہ حکومت میں جلسوں میں دھماکے ہوتے تھے ، 12مئی ، 18اکتوبر ، سانحہ نشتر پارک اور علما ء کے قتل عام کے واقعات بھی سب کے سامنے ہیں تاہم ماضی کے مقابلے میں اب امن وامان کی صورتحال بہترہے ۔ایک سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑونے کہا کہ سندھ کابینہ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، حکومت اور پارٹی کو کابینہ میں تبدیلی کا اختیار ہے اوروہ کسی بھی وقت کابینہ میں تبدیلی کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں اکثریتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہوکر آنے والی جماعت کا ہی میئر ہوگا اور اس ہی جماعت پر منحصرہے کہ وہ میئر کے لیئے کس کو نامزد کرتے ہیں جو کہ کراچی شہر کی محرومیوں کا ازالہ کرسکے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ