بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پاکستان کے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں پیش رفت کی عکاس ہے ،ماہرین

منگل 8 دسمبر 2015 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) جوں جوں2015اختتام کے قریب آرہا ہے توں توں ریئل سٹیٹ ماہرین یہ سوال کررہے ہیں کہ2016کیسا ہوگا؟بنیادی ڈھانچہ میں بہتری اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پاکستان کے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں پیش رفت کی عکاس ہیں،ریئل سٹیٹ سیکٹر میں سامنے آنے والے چند عوام انتہائی غور طلب ہیں جیسے موبائل فون پاکستان میں اختراعی عمل کیلئے محرک کا باعث بن رہا ہے،انٹرنیٹ استعمال کرنے والے اب روایتی ڈیسک ٹاپ سے موبائل فون پر منتقل ہورہے ہیں اور 2016میں ریئل سٹیٹ پروفیشنل موبائل ایپس کی طرف توجہ کرتے نظرآئیں گے،پراپرٹی ماہرین عوام کی دلچسپی گوجرانوالہ،حیدرآباد،ملتان،فیصل آباد جیسے دوسرے درجے کے شہروں کی طرف منتقل ہوتے دیکھ رہے ہیں کیونکہ لاہور،کراچی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں اب گنجائش ختم ہوتی جارہی ہے جبکہ ریئل سٹیٹ ڈویلپرز اور سرمایہ کار بھی چھوٹے شہروں کی طرف رخ کررہے ہیں،پاکستان کے سب سے بہترین ریئل سٹیٹ پلیٹ فارم لمودی کے کنٹری ڈائریکٹر سعد ارشد کے مطابق2016کے دوران چھوٹے شہروں میں ترقیاتی عمل دیکھنے میں آئے گا اور وہاں پرصحت،پانی،بجلی،ٹرانسپورٹریشن سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا،پاکستانی آبادی میں اضافہ، شہروں کی طرف منتقلی اور معاشی طلب بڑھوتری کے ساتھ تجارتی جائیداد کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس میں شاپنگ مال،دکانوں اور دفاتر کیلئے استعمال ہونے والی مختلف النوع پراپرٹی بھی شامل ہے،اگلے12ماہ کے دوران کمرشل پراپرٹی کے کام میں تیزی دیکھنے میں آئے گی کیونکہ ریئل سٹیٹ شعبہ کو بڑھتی آبادی اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے بڑھتی مانگ کو بھی پورا کرنا ہوگا،جون میں2015میں REITکا اجراکیا گیا جس نے پاکستان میں تجارتی پراپرٹی کی نمو کیلئے راہ ہموار کی اور آئندہ سال بھی مزید REIT'sلانچ کئے جانے کا امکان ہے ،پاک چائنا معاشی راہداری اور پاک روس گیس پائپ لائن منصوبوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ اپنی بلند ترین حدوں کو چھورہی ہے جبکہ کراچی آپریشن کے بعد سکیورٹی کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے ، اس ضمن میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھی اور 2016کے دوران بھی اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں