رینجرز کے اختیارات میں توسیع سندھ اسمبلی کی اجازت سے مشروط ہے-وزیراعلی سندھ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 دسمبر 2015 21:33

رینجرز کے اختیارات میں توسیع سندھ اسمبلی کی اجازت سے مشروط ہے-وزیراعلی سندھ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔08 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع سندھ اسمبلی کی اجازت سے مشروط کر دی ہے ان کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا پولیس اور رینجرز نے امن و امان کے لئے شہر میں بہت اچھے کام کئے ہیں۔

رینجرز کے اختیارات میں توسیع بات چیت کرنے کے بعد کی جائے گی جس کے لئے سندھ اسمبلی سے اجازت لیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا وفاق سے اچھے روابط ہیں لیکن پیسوں کی بھی ضرورت ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز سندھ اپیکس کمیٹٰی کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی یقین دہانی کروائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں