تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ ،میئر کے اختیارات کے حوالے سے مطالبات کی حمایت

بدھ 9 دسمبر 2015 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں علی زیدی نے میئر کے اختیارات کیلئے ایم کیو ایم کے مطالبے کی حمایت سے آگاہ کیا ۔علی زیدی نے ایم کیو ایم کے لیے نیک تمناؤں کابھی اظہار کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں