کراچی ،نرسری اور نیو کراچی میں ٹریفک حادثات ،2معمر افراد جاں بحق

بدھ 9 دسمبر 2015 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ ۔۔09 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے نرسری لال کوٹھی اور نیو کراچی میں ٹریفک حادثات میں 2معمرافراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل نرسری لال کوٹھی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے ایک معمر شخص نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جس کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 60 سالہ روبن ولد سالک کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی محمودآباد کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

نیو کراچی میں بابو موڑ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ایک اور معمر شخص کو کچل دیا اورحادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے باآ سانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیاجہاں متوفی کی شناخت 55سالہ محمد اقبال ولد محمد سفیر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی مقامی رہائشی تھا اور واقعہ کے ذمہ داروں کا جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کی بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں