کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں26ارب90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس228.55پوائنٹس اضافے سے 33020.26پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 9 دسمبر 2015 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ ۔۔09 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 32800,32900اور 33000کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں26ارب90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت1.44 فیصدزائد جبکہ58.85فیصدحصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،پٹرولیم اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33070پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس228.55پوائنٹس اضافے سے 33020.26پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 123کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں26ارب،90کروڑ17لاکھ 33ہزار208روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69کھرب 55 ارب49کروڑ75لاکھ 68ہزار576روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 19کروڑ 42لاکھ 32ہزار60شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں27لاکھ87ہزار600 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت150.00روپے اضافے سے3150.00روپے اورفیروز سنز کے حصص کی قیمت51.42روپے اضافے سے1079.87روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت415.00روپے کمی سے7885.00جبکہ انڈس ڈ۱ئنگ کے حصص کی قیمت55.00روپے کمی سے1045.00روپے ہوگئی منگل کو سلک بینک کی سرگرمیاں2کروڑ30لاکھ12ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت9پیسے اضافے سے1.95روپے جبکہ سوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں2کروڑ15لاکھ53ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیرز کی قیمت1.68روپے اضافے سے43.48روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30انڈیکس175.83پوائنٹس اضافے سے 19384.26پوائنٹس ،کے ایم آئی انڈیکس395.75پوائنٹس اضافے سے 55096.01جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس91.94پوائنٹس اضافے سے 22945.45پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں