کراچی، بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ کو خوش آئند قرار دینا احمقانہ بات ہے، علامہ رب نواز حنفی

بدھ 9 دسمبر 2015 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ کو خوش آئند قرار دینا احمقانہ بات ہے ،بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان آنا محض بھارتی مفاد کے لئے ہے ، پاکستان اپنا وقار برقرار رکھے، بھارت کے آگے جھکنے کی کوئی ضرورت نہیں بھارت اگر واقعی خیر سگالی کا جذبہ رکھتا تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خود پاکستان آتے پاکستان کی بے عزتی کے بے شمار واقعات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان آنے سے مسائل حل نہیں ہوسکتے بھارت اپنے متعصبانہ رویہ پر پاکستان سے معافی مانگے ، پاکستانی وزیر اعظم ، وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر معاملات حل نہ ہونے کے بیانات پر قائم رہیں ان خیالات کا اظہار صدر اہل سنت والجماعت کراچی علامہ رب نواز حنفی نے مرکز اہل سنت جامع مسجد صدیق اکبر ؓ سے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ اہل سنت والجماعت کسی صورت ان لوگوں سے دوستی کی حمایت نہیں کرے گی جومسلمانوں کو حقیر و کم تر اور پاکستانیوں کو گالی دینا فخرسمجھتے ہیں ، آج بھارتی مفاد ات کی خاطر پاکستان کے دورے کرنے والے پاکستان سے نفرت لے کر جیتے اور یہی نفرت لے کر مرتے ہیں اس کے باجود ان کے دوروں کو خوش آئند قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں