کراچی، متحدہ ورکرز فرنٹ کو واٹربورڈ کی سی بی اے کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا

بدھ 9 دسمبر 2015 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) متحدہ ورکرز فرنٹ کو واٹربورڈ کی سی بی اے کا سرٹیفکٹ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

،تفصیلات کے مطابق رجسٹرار ٹریڈ یونینز سندھ ڈاکٹر مصطفٰی بیگ نے گذشتہ دونوں واٹربورڈ میں سی بی اے کے تعین کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والی ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کی متحدہ ورکرز فرنٹ کو سی بی اے سرٹیٖفکیٹ جاری کردیا ہے دریں اثناء متحدہ ورکرز فرنٹ کے چیئرمین محمد نعیم ، صدر محمد شفیع ،نائب چیئرمین رشید احمد ،جزل سیکریٹری راشد جمال ،چیف آرگنائزر مبارک علی قریشی ،جوائنٹ سیکریٹری سید محمد داؤد بخاری ، ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری عرفان پلیجو،تنویر احمد ، آفس سیکریٹری رؤف پٹیل ، آفس سیکریٹری صلاح الدین اور انفارمیشن سیکریٹری رضوان حیدر نے سرٹیفکٹ کے اجراء پر قائد تحریک متحدہ قومی مومنٹ محترم الطاف حسین بھائی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ واٹربورڈ میں حق پرست یونین کی ریکارڈ توڑ کامیابی محترم قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی بے پناہ قربانیوں ،شبانہ روز محنت ، کٹھن جدوجہد مسلسل کے سبب ہی حاصل کی گئی ہے ہم آج کے دن ایک بار پھر عہد کرتے ہیں کہ ہم قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کے فکر و فلسفہ کے مطابق غریب محنت کشوں کی بلاتخصیص رنگ ،نسل ،مذہب اور سیاسی وابستگی بے لوث خدمت کریں گے اور ان کا پیغام حق پرستی عام کریں گے ،انہوں نے شہدائے حق پرستی کو ان کی لازوال قربانیوں پر بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں