کراچی ، مختلف حادثات کے دوران 1 شخص جاں بحق ، دو زخمی

جمعرات 10 دسمبر 2015 11:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء ) کراچی میں مختلف حادثات کے دوران 1 شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ گارڈن میں نشتر روڈ کے قریب موٹر سائکل سوار شخص نالے میں جا گرا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام نے کارروائی کی اور احمد نامی شخص کو زخمی حالت میں نالے سے نکال کرہسپتال منتقل کر دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ سڑک پر موجود کھڈوں کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب گل بئی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثات کار اور موٹر سائکل میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں