رینجرز نے کرپشن پر ہاتھ ڈالا تو حکومت کو قانون سازی یاد آ گئی : اپوزیشن رہنما
جمعرات 10 دسمبر 2015 14:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی کے جمعرات کوہونے والے اجلاس سے قبل رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کا معاملہ سب کی توجہ کی مرکز بناہواہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے جہاں کھل کر حمایت کی وہیں حکومتی اراکان نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا 4 ماہ بعد اجلاس طلب جمعرات کوہوا۔ اجلاس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم سمیت تمام پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا ۔
نثار کھوڑو نے پیپلزپارٹی ،سیدسردار احمد اور خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیوایم جبکہ فنکشنل لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی شہریار مہر نے کی جس میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے، امن و امان کی بہتری اور بلدیاتی انتخابات کے بعد کی صورتحال پرغور کیا گیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن ،سید سردار احمد اور عبدالحسیب نے اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم سے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کورینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد کامسودہ بھجوایا گیا ہے،ایم کیوایم کو کراچی آپریشن پر تحفظات نہیں ،کارکنان کے لاپتہ ہونے پر تحفظات ہیں۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اعتماد میں لیے بغیر قرارداد لائی گئی تو حکومت کے لیئے مشکل ہوگی۔ یہ تاثر غلط ہے کہ رینجرز کے اختیارات پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو کراچی آپریشن پر اعتراض نہیں ، کچھ معاملات پر تحفظات ہیں۔ایوان کی کارروائی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم فنکشنل، مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی نے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ سے متعلق مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے ،دوسری جانب حسنین مرزا نے بھی رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں بات کی ہے۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف افواج پاکستان کی توہین نہیں ہونے دیگی اور رینجرز کے اختیارات پر ضرور بات کی جائیگی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل سندھ اسمبلی میں وزیر اعلی کے چیمبر میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑو کی زیرصدارت ہوااجلاس میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ ذوالفقار مرز اکے صاحبزادے اور رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت