رینجرز کو 1995 اور 2009 کے اختیارات تک محدود کرنے کی تیاریاں رینجرز مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہی آپریشن کر سکے گی
جمعرات 10 دسمبر 2015 14:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء)رینجرز کو 1995 اور 2009 کے اختیارات تک محدود کرنے کی تیاریاں رینجرز مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہی آپریشن کر سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق سائیں سرکار کے بعض شاہ دماغ منصوبہ بنارہے ہیں کہ رینجرز کا کردار پولیس کی معاون فورس تک محدود ہو جائے۔
1995اور 2009کے اختیارات کے تحت رینجرز صرف مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں آپریشن کرسکے گی۔(جاری ہے)
رینجرز حساس تنصیبات کی حفاظت پر مامور یا انتہائی ہنگامی حالت ہوتو انڈس اور نیشنل ہائی وے پر گشت بھی کرسکتی ہے۔ان پرانے نوٹی فکیشنز کے تحت رینجرز کو ایسے دریائی اور نہری پشتوں پر تعینات کیا جاسکے گا جہاں پولیس فورس کو ضرورت ہو یا ان کی نفری کم ہو گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ سے رینجرز اختیارات کی تفصیلات اور تعیناتی کے نوٹیفکیشن طلب کرلیے گئے تاکہ اختیارات سے متعلق نئے ڈرافٹ کی تیاری کی جاسکے۔رینجرز کو خصوصی اختیارات اس وقت دیے گئے جب کراچی میں امن وامان کی حالت انتہائی مخدوش تھی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کا براہ راست کراچی آپریشن پر اثر پڑے گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار