پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا افزائش نسل کے لیے زندہ مرغی کی درآمد پر اضافی 10 فیصد امپورٹ ڈیوٹی پر احتجاج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 دسمبر 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے افزائش نسل کے لیے زندہ مرغی کی درآمد پر اضافی 10 فیصد امپورٹ ڈیوٹی پر احتجاج کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ زندہ مرغی 185 گرام وزن سے کم اور ہیڈنگ 01.05 کے تحت گرینڈ پیرنٹ مرغیاں بھی امپورٹ ڈیوٹی میں شامل ہوں گی جن سے پیرنٹ اور پیرنٹ سے برائلر چکن پیدا کرکے گوشت حاصل کیا جاتا ہے۔ اس زمرہ میں آنے والی مرغی اضافی ٹیکس سے مستثنیٰ تھی مگر اب گرینڈ پیرنٹس مرغیوں کو اس میں شامل کرکے ان پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جس سے حکومت کو کوئی خاطر خواہ آمدن بھی حاصل نہیں ہوتی ہے تاہم اس پر ٹیکس سے فارمرز کی لاگت میں ضرور اضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں